پاکستان پیپلزپارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل کے اعزاز میں عشائیہ تقریب کا انعقاد

استقبالیہ تقریب کا اہتمام
دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلزپارٹی گلف/ مڈل ایسٹ کے سیکریٹری انفارمیشن ذوالفقارعلی مغل کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی لاہور کے فنانس سیکریٹری محمد اشرف خان نے آفوز کلب گلبرگ لاہور میں ان کے اعزاز میں استقبالیہ اور عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا-
یہ بھی پڑھیں: توہین مذہب کے الزام میں تین ملزمان کو سزائے موت سنادی گئی
تقریب کی صدارت
تقریب کی صدارت پی پی پی لاہور کے صدر اسلم گل نے کی جبکہ پاکستان کے نامور صدارتی ایوارڈ یافتہ شاعر ادیب اداکار فرحت عباس شاہ، نائب صدر پی پی پی لاہور عامر نصیر بٹ، پی پی پی لاہور ڈسڑکٹ صدر آصف ناگرہ، راہنما پی پی پی ملک شیر وٹو، خاور سلیم، روبی اور دیگر پی پی پی کارکنوں، رہنماؤں اور جیالوں نے استقبالیہ اور عشائیہ تقریب میں شرکت کی- تقریب کے میزبان پی پی پی لاہور کے فنانس سیکریڑی محمد اشرف خان نے تمام مہمانوں کا استقبال گلدستے پیش کرکے کیا-
تبادلہ خیال اور مہمانوں کا شکریہ
اس موقع پر ملکی و بین الاقوامی حالات اور دیگر مختلف النوع موضوعات پرسیر حاصل بات چیت ہوئی - تقریب کے میزبان محمد اشرف خان نے تمام مہمانوں کا تقریب میں آمد پر شکریہ ادا کیا، ڈنر سے مہمانوں کی تواضع کی جبکہ مہمان خصوصی ذوالفقارعلی مغل نے اپنے اعزاز میں تقریب منعقد کرنے پر میزبان محمد اشرف خان اور تقریب کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا-