امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا

سینیٹر برنی سینڈرز کا بیان
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پانی کی بندش کا اقدام جنگ کے مترادف ہو گا، پاکستان
اسرائیل کی مداخلت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔ ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوار کو طے تھے، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں امریکہ متحرک کردار کیوں نہیں ادا کر رہا؟
نیتن یاہو کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا اور امریکہ کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا۔
شہریوں کی جانوں کا خطرہ
امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔