امریکی سینیٹر نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دیدیا
سینیٹر برنی سینڈرز کا بیان
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ کے سینیٹر برنی سینڈرز نے ایران پر اسرائیلی حملے کو غیر قانونی قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بنگلہ دیش کی طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما عثمان ہادی کی میت سنگاپور سے ڈھاکہ پہنچا دی گئی۔
اسرائیل کی مداخلت
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق، امریکی سینیٹر برنی سینڈرز کا کہنا ہے کہ امریکہ کو اسرائیل کی ایک اور جنگ میں گھسیٹا نہیں جاسکتا۔ ایران کے نیو کلیئر پروگرام پر مذاکرات اتوار کو طے تھے، لیکن نیتن یاہو نے حملہ کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: جھانجھردی پاواں چھنکار – نور جہان کا گانا اونچی آواز میں سننے والا کارسوار لاہور پولیس نے گرفتار کر لیا
نیتن یاہو کا فیصلہ
انہوں نے کہا کہ نیتن یاہو نے جنگ بندی کے سب سے بڑے مذاکرات کار کو مار دیا اور امریکہ کی سفارتکاری کو نیچا دکھایا۔
شہریوں کی جانوں کا خطرہ
امریکی سینیٹر نے کہا کہ نیتن یاہو نے ہزاروں شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔








