اسرائیل نے امریکی صحافی کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا

ایران کی جانب سے حملے کے بعد اسرائیل کی خاموشی
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل نے فاکس نیوز کے رپورٹر کو ملٹری کمپاؤنڈ پر حملے کی رپورٹنگ سے روک دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے گزشتہ پانچ ماہ میں کتنے ارب ڈالر پاکستان بھیجے؟
رپورٹر کی برطرفی
نجی ٹی وی سماءکے مطابق اسرائیل اپنے نقصانات دنیا سے چھپا رہا ہے، امریکی ٹی وی فاکس نیوز کے رپورٹر نے اسرائیلی فوجی ہیڈ کوارٹرز پر حملے کے نقصانات دکھانے لگا تو فوری طور پر ایک اہلکار نے اسے ہٹا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ میں پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ، رواں سال تعداد 12 ہوگئی
باقاعدہ کوریج کی کوشش
اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ رپورٹر ایران کی جانب سے کیے گئے حملے کے بعد متاثرہ علاقے کی براہ راست کوریج کرنے کے لیے پہنچا تھا۔
ایرانی حملے کے نتائج
دوسری جانب ایران کے اسرائیل پر جوابی حملے کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کی تصاویر سامنے آ گئی ہیں، جس میں اسرائیل میں تباہی کے مناظر کو دیکھا جا سکتا ہے۔