نجی سکول نے گرمیوں کی چھٹیوں سے ہی ماہانہ فیسوں میں غیرقانونی طور پر 20 فیصد اضافہ کردیا

پرائیویٹ سکولوں کی فیسوں میں اضافہ
لاہور (ویب ڈیسک) والدین پرائیویٹ سکولوں کے اخراجات اور نت نئے مطالبات سے تنگ ہیں۔ معروف کالم نویس اور ویلاگر محمد کاشف میئو نے اطلاع دی ہے کہ لاہور گرائمر سکول (جونئیر گرلز برانچ جی ون جوہر ٹاون) نے گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد اگلے تعلیمی سال کے لیے فیس میں بیس فیصد اضافہ کر دیا ہے۔ ماہانہ فیس 34 ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کر دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں ماہ صفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 1447 ہجری اتوار 27 جولائی کو ہو گا۔
قانونی پابندیاں
انہوں نے مزید لکھا کہ قانونی طور پر یہ پرائیویٹ سکول پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتے۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات، وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور ان پرائیویٹ سکولز کو کسی قاعدے قانون کا پابند بنائیں۔
سوشل میڈیا کا ردعمل
لاہور گرائمر اسکول (جونئیر گرلز برانچ جی ون جوہر ٹاون) نے گرمیوں کی چھٹیوں سے اگلے تعلیمی سال کے لئیے فیسوں میں بیس فیصد اضافہ کر دیا. ماہانہ فیس 34 ہزار سے بڑھا کر چالیس ہزار کر دی.
قانونی طور پر یہ پرائیویٹ سکول پانچ فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتے.@RanaSikandarH… pic.twitter.com/LkKy40usad— Muhammad Kashif Meo (@KashifViews) June 14, 2025