ایران پر حملہ کیوں کیا؟ اسرائیل کا سلامتی کونسل میں حیران کن بیان

ایران کی جوہری سرگرمیوں پر اسرائیل کا خدشہ
نیویارک (ویب ڈیسک) اقوام متحدہ میں اسرائیلی مندوب ڈینی ڈینن نے کہا کہ انٹیلی جنس کی اطلاعات ہیں کہ ایران چند دنوں میں جوہری بموں کے لیے مواد تیار کر لے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بدنام زمانہ ‘پارٹی ٹاؤن’ میں پانچ خواتین سیاح ہلاک: ‘کبھی سوچا ہی نہیں تھا کہ مفت شراب زہریلی بھی ہو سکتی ہے’
سفارت کاری کا انتظار
غیر ملکی میڈیا کے مطابق، اسرائیلی مندوب نے کہا کہ ہم نے مسئلے کے حل کے لیے سفارت کاری کا انتظار کیا اور ایران پر حملہ اپنے تحفظ کے لیے تن تنہا کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اداکارہ نادیہ خان کا ائیر وائس مارشل اورنگزیب سے کیا رشتہ ہے؟ اداکارہ نے پرانی تصویر شیئر کر دی
چین کا بیان
اقوام متحدہ میں چینی مندوب FU CONG نے کہا کہ چین اسرائیل کی جانب سے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرتا ہے۔ اسرائیل فوری طور پر ایران کے خلاف کارروائیاں بند کرے۔
یہ بھی پڑھیں: اکثریتی فیصلے پر عملدرآمد ضروری نہیں، مخصوص نشستوں کے فیصلے میں چیف جسٹس کا اختلافی نوٹ
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تشویش
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی بہت بڑھ چکی ہے، وقت آگیا ہے کہ اسے روکا جائے، امن اور سفارتکاری کا بول بالا ہونا چاہیے۔
اسلامی تعاون تنظیم کی مذمت
دوسری جانب اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کا یہ حملہ ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ حملے سے پورے خطے میں امن و سلامتی کی صورت حال مخدوش ہوئی ہے، عالمی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ اس جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اقدامات کرے۔