عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن مقدمہ میں شامل تفتیش، تحریری بیان جمع
عمر ایوب کا عدالتی حکم پر تفتیش میں شامل ہونا
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب تھانہ نیو ٹاؤن میں درج 24 نومبر جلاؤ گھیراؤ کیس میں عدالتی حکم پر شامل تفتیش ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: Remembering the Painful Earthquake Memories of October 8: PDMA Chief Irfan Ali Khatia on AJK and KP
تحقیقات کے حوالے سے بیان
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے حکم کے بعد عمر ایوب نے اپنے وکیل کے ذریعے تفتیشی افسر کے سامنے تحریری بیان جمع کروا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
عمر ایوب کا مؤقف
عمر ایوب کی جانب سے جمع کروائے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ وہ ایک سیاسی اور جمہوری سوچ رکھنے والے گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ملک بھر میں ان کے خلاف درج 90 سے زائد مقدمات بے بنیاد اور سیاسی انتقام پر مبنی ہیں۔ وہ تمام مقدمات میں عدالتوں کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔
نئی صورت حال کے حوالے سے مزید تفصیلات
اپنے تحریری بیان میں عمر ایوب نے مؤقف اختیار کیا کہ مذکورہ مقدمہ جھوٹ اور من گھڑت الزامات پر مبنی ہے۔ میں پرامن احتجاج پر یقین رکھتا ہوں اور کسی بھی قسم کے جلاؤ گھیراؤ میں شامل نہیں رہا، میں بے گناہ ہوں۔ عمر ایوب کے وکیل نے عدالت کے احاطے میں ان کا تحریری بیان تھانہ نیو ٹاؤن کے تفتیشی افسر راشد کے حوالے کر دیا۔







