جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے : عظمیٰ بخاری حسن مرتضیٰ پر برس پڑیں
وزیر اطلاعات پنجاب کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضیٰ کے بیان پر ردعمل آگیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سنگجانی میں دھرنے پر آمادہ تھے لیکن بشریٰ بی بی نے انکار کیا، بیرسٹر سیف کا انکشاف
پنجاب میں مریم نواز کی کارکردگی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: صوبہ دہشتگردوں کے حوالے کرنے والی حکومت کی اے پی سی میں شرکت کیوں کریں؟ گورنر خیبرپختونخوا
عظمیٰ بخاری کا وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی پر جواب
انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کر رہی ہیں، ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے شام میں اپنی فوج تعینات کردی
پنجاب کا بجٹ اور ردعمل
وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔
سیٹ جیتنے کی ضرورت
عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے، اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے، اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھاپنے کو تو پھر 16 سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔








