چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، نظر بندی کیس پر نیا لارجر بینچ تشکیل
نیا لارجر بینچ تشکیل
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی کے قانون سیکشن 3 کی معطلی کے خلاف دائر درخواست پر نیا لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن زاہد سے صلح کے لیے کتنی رقم لی؟ صحافی کے سوال پر سامعہ حجاب کا جواب آ گیا
کیس کی سماعت کی تاریخ
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق پانچ رکنی لارجر بینچ 19 جون کو کیس کی سماعت کرے گا۔ لارجر بینچ کی سربراہی خود چیف جسٹس مس عالیہ نیلم کریں گی جبکہ بینچ میں جسٹس چودھری اقبال، جسٹس شہرام سرور چودھری، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق بھی شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں 7354 کالج ٹیچرز کی بھرتی مکمل، 8 ماہ کیلئے 50 ہزار روپے ماہانہ دیئے جائیں گے
سابقہ لارجر بینچ کا تحلیل ہونا
قبل ازیں جسٹس خالد اسحاق کی معذرت کے باعث سابقہ لارجر بینچ تحلیل ہو گیا تھا۔ اس سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بینچ نے نظر بندی کے قانون (سیکشن 3) کو معطل کیا تھا جسے پنجاب حکومت نے چیلنج کر رکھا ہے۔
دلائل کی طلبی
عدالت نے تمام فریقین کے وکلاء کو آئندہ سماعت پر دلائل کے لیے طلب کر لیا اور یہ کیس بنیادی حقوق اور حکومتی اختیارات کے درمیان توازن کے حوالے سے ایک اہم قانونی پیشرفت تصور کیا جا رہا ہے۔








