خون عطیہ کرنے والے پورے معاشرے کے محسن ہیں: مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے افراد پورے معاشرے کے محسن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے: ترجمان پاک فوج
بین الاقوامی بلڈ ڈونر ڈے
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق، انٹرنیشنل بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنا خصوصی پیغام جاری کرتے ہوئے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والوں کی تعریف کی اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اس نیک کام میں حصہ لیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایس جونیئر گالف لیگ کے نو نوجوان گالفرز کی مراکش میں شاندار کارکردگی
خون کا عطیہ: زندگی کا تحفہ
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ خون کا عطیہ واقعی کسی کے لیے زندگی کا تحفہ ہے اور محفوظ خون کی منتقلی کے ذریعے ہر سال لاکھوں جانیں بچائی جا رہی ہیں۔ رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کرنے والے صرف کسی فرد یا خاندان کے نہیں بلکہ پورے معاشرے کے محسن ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: رجب بٹ کے گھر پر فائرنگ
پاکستان کا پہلا ورچوئل بلڈ بینک
مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ یہاں پاکستان کا پہلا باقاعدہ ورچوئل بلڈ بینک قائم کیا گیا ہے۔ اس جدید نظام کے ذریعے ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کر کے "4" کا بٹن دبانے سے خون کے عطیہ دہندہ سے فوری رابطہ ممکن ہے۔
پیشکش اور عوام سے اپیل
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ورچوئل بلڈ بینک کے ذریعے ضرورت مند مریض اور بلڈ ڈونر کے درمیان پل قائم کیا گیا ہے تاکہ بروقت اور صحت مند خون کی فراہمی ممکن ہو سکے۔
وزیراعلیٰ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلڈ ڈونر 15 ہیلپ لائن، سیف سٹی ویب سائٹ یا قریبی پولیس خدمت مرکز پر رجسٹریشن کرائیں اور خون عطیہ کرنے کا عزم کریں، کیونکہ خون کا ہر قطرہ قیمتی ہے اور کسی ضرورت مند کے لیے زندگی کا پیغام بن سکتا ہے۔