گوادر میں زلزلہ
زلزلہ کی شدت اور مقام
گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کی شدت 4.9 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یہ جھٹکے ضلع گوادر میں محسوس کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی انسانی حقوق کا اجلاس؛ثنا یوسف کی والدہ بتائیں کیا پولیس کی کارروائی سے مطمئن ہیں؟عرفان صدیقی کے سوال پر مقتولہ کی والدہ نے بتا دیا
گہرائی اور مرکز کی معلومات
زلزلے کی شدت 4.9 اور گہرائی 14 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز پسنی سے 40 کلومیٹر دور جنوب مغرب میں تھا۔
شہریوں کا ردعمل
زلزلے کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔








