ون ڈے فارمیٹ میں نئی گیندوں سے متعلق قانون میں اہم تبدیلی

آئی سی سی کی نئی قوانین کی منظوری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک روزہ فارمیٹ میں دو گیندوں کے استعمال اور کنکشن سے متعلق قوانین میں تجویز کی گئی تبدیلیوں کی منظوری دے دی۔کرک انفو کے مطابق قوانین میں تبدیلی کی تجویز آئی سی سی کی مینز کرکٹ کمیٹی نے پیش کی تھی جس کو چیف ایگزیکٹیوز کمیٹی نے منظور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور؛ اعظم کلاتھ مارکیٹ میں دکانوں سے کروڑوں روپے چوری
تبدیلیوں کی تاریخیں
یہ تبدیلیاں ٹیسٹ فارمیٹ میں 17 جون، ایک روزہ فارمیٹ میں 2 جولائی اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 10 جولائی سے نافذ العمل ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: حاضرین خوبصورت فرعون ملکاؤں کو سامنے دیواروں پر چلتا پھرتا دیکھ مبہوت ہوگئے، قلو پطرہ، آپس کی سازشوں اور جنگوں کے مناظر بھی دکھائے گئے
دو نئی گیندوں کا استعمال
موجودہ قانون کے مطابق مینز ون ڈے انٹرنیشنل کی ہر اننگز میں دو نئی گیندیں استعمال ہوتی ہیں، یعنی دونوں اینڈز سے ایک ایک گیند۔ قانون میں تبدیلی کے بعد اب ہر اننگز میں 34 ویں اوور کے اختتام تک دو نئی گیندیں استعمال ہوں گی اور 34 ویں اوور کے بعد بولنگ ٹیم ان دو میں سے ایک گیند کا انتخاب کرے گی جس کو 35 سے 50 اوورز تک استعمال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: خاتون کو اجتماعی زیادتی کے بعد انتہائی سفاکیت کے ساتھ قتل کر دیا گیا، دل دہلا دینے والا واقعہ
تبدیلی کا مقصد
آئی سی سی کے مطابق اس تبدیلی کا مقصد ’بیٹرز اور بولرز کے درمیان توازن قائم کرنا ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: ماں سے بھی بڑی دلہن، جاپان میں 63 سالہ خاتون اور 31 سالہ نوجوان کی شادی
نئے کنکشن پروٹوکولز
دوسری جانب آئی سی سی نے کنکشن پروٹوکولز میں بھی تبدیلی کی ہے۔ نئے پروٹوکولز کے مطابق ٹیمیں میچ ریفری کو میچ شروع ہونے سے قبل مخصوص رولز کے لیے کھلاڑیوں کے متبادل کے نام لکھ کر دیں گی جن میں ایک وکٹ کیپر، ایک بیٹر، ایک سیم بولر، ایک اسپن بولر اور ایک آل راؤنڈر شامل ہوگا۔
پرانی بحث کی یادیں
واضح رہے رواں برس کے ابتداء میں بھارت نے انگلینڈ کے خلاف چوتھے ٹی ٹوئنٹی میں بیٹنگ آل راؤنڈر شیوم ڈوبے کو بولنگ آل راؤنڈر ہرشت رانا سے تبدیل کیا تھا۔ ہرشت رانا نے اس میچ میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں جس کے بعد میچ ریفری کے ہرشت رانا کو کھیلنے دینے فیصلے پر بہت بحث ہوئی تھی۔