پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خواتین کی مالی خودمختاری کا وژن
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے خواتین کی مالی خودمختاری کا ڈیجیٹل وژن دیا ہے۔ مریم نواز کی قیادت میں ہر بیٹی کے ہاتھ میں ٹیکنالوجی کی طاقت ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کے لیے پی آئی ٹی بی کے اختراعی وانقلابی پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کر رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
صنعت زار پلیٹ فارم اور جدید سکلز ٹریننگ سینٹرز
پنجاب کے ہر ضلع میں صنعت زار پلیٹ فارم ماڈرن سکلز ٹریننگ سینٹرز کا مربوط ڈیجیٹل اشتراک ہے۔ "SheWins" پروگرام کے تحت خواتین کے لیے ای-کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن جیسی ٹریننگ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہبازشریف اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ
مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن خواتین
پنجاب بھر میں خواتین کی "SheWins" پروگرام میں بھرپور دلچسپی سے ذاتی آمدن کے ذریعے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں۔ صنعت زار پلیٹ فارم کے ذریعے ہر ضلع میں ہنرمند خواتین کے لیے مواقع، مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے۔ اسی طرح پنجاب بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز پری یونیورسٹی طالبات کو ٹریننگ، قانونی رہنمائی اور لیڈرشپ کے مواقع فراہم کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: راجہ فاروق حیدر کی سرکاری چینل پر پریس کانفرنس کے دوران سگریٹ پینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز کی اہمیت
ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز پنجاب کے ہر کیمپس میں محفوظ ماحول میں خواتین کی ٹریننگ، خود مختاری اور خود اعتمادی میں اضافے کا سبب ہیں۔
وزیراعلیٰ کا پیغام
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب کی بیٹیوں کو جینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے۔ پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، اُنہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے۔ یہ ہماری کامیابی ہے۔ ٹیکنالوجی خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے PITB کا کردار قابلِ ستائش ہے۔