سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی برطانوی وزیر اعظم سے گفتگو، ایران اسرائیل کشیدگی پر بات چیت

ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ
ریاض(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کے تناظر میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خصوصی اقتصادی زونز اور ٹیکنالوجی زونز کے لیے ٹیکس مراعات ختم کرنے کا فیصلہ
برطانوی وزیر اعظم اور سعودی ولی عہد کی گفتگو
برطانوی میڈیا کے مطابق ڈاؤننگ اسٹریٹ کے ترجمان کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی ہیلی کاپٹر ریڈیو ٹاور سے ٹکراگیا، 4 ہلاک
ایران اسرائیل کشیدگی کے حوالے سے اقدامات
سعودی ولی عہد اور برطانوی وزیراعظم نے ایران اسرائیل کشیدگی کو کم پر اتفاق کرتے ہوئے کہ یہ وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر وزیر اعظم اسٹارمر نے اس معاملے پر اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ہونے والی اب تک کی بات چیت سے بھی ولی عہد کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: انڈونیشیا کے وزیر دفاع کا وفد کے ہمراہ جی ایچ کیو کا دورہ، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات
سفارتی کوششوں کا عزم
برطانوی وزیراعظم اسٹارمر نے اس عزم کا بھی اعادہ کیا کہ آنے والے دنوں میں ہم اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر اس کا سفارتی حل کے لیے بھرپور کوششیں کریں گے۔
عالمی تشویش اور سفارتی کوششیں
یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ گفتگو ایسے وقت میں ہوئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگی صورتحال نے عالمی تشویش کو جنم دیا ہے اور سفارتی کوششوں میں تیزی کی امید پیدا کی جا رہی ہے۔