اسرائیل کو روکنا ضروری ہے: طیب اردوان کا ایرانی ہم منصب اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹراک صدر کا ایرانی و سعودی قیادت سے رابطہ
استنبول (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترک صدر رجب طیب اردوان نے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان اور سعودی ولی عہد سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور افغانستان میں آئندہ ہفتے زلزلے کا امکان، شدت 5.4 ہو سکتی ہے: شہباز لغاری
خطے میں استحکام کی خطرات
’’جنگ‘‘ کے مطابق ترک صدر نے ایران اور سعودی عرب کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے رابطے میں کہا کہ نیتن یاہو حکومت علاقائی استحکام کے لیے بڑا خطرہ ہے۔ ایران پر اسرائیل کا حملہ بتاتا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نے خطے کو آگ میں دھکیلنے کی کوشش کی ہے۔ ایران پر حملوں سے اسرائیل دنیا کی توجہ غزہ میں نسل کشی سے ہٹانا چاہتا ہے۔
تناؤ کم کرنے کے لیے اقدامات
ترک صدر رجب طیب اردوان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خطے میں تناؤ کم کرنے کے لیے اسرائیل کو روکا جانا ضروری ہے، جوہری تنازع صرف بات چیت سے ہی حل کیا جا سکتا ہے۔