اسرائیل کا تازہ حملوں میں ایران کے 30 فوجی شہید کرنے کا دعویٰ

تازہ اسرائیلی حملے
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) تازہ اسرائیلی حملوں میں ایران کے صوبے مشرقی آذربائیجان میں 30 فوجی شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہزاد رائے نے پرانا گانا نئے انداز میں آج کی ’آنٹیوں‘ کے نام کردیا
ہلاک اور زخمی افراد
’’جنگ‘‘ کے مطابق ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ اسرائیلی حملوں میں ہلال احمر کا 1 اہلکار بھی شہید ہوا ہے۔ ان اسرائیلی حملوں میں 55 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر خزانہ کی بجٹ تقریر کے دوران اپوزیشن کا شور شرابہ
ایران کا جواب
واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر حملے کرنے کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس کے بارے میں فرانس، برطانیہ اور امریکا کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ،آپ بھی جانئے
اسرائیلی حملے
دوسری جانب اسرائیل کے بھی ایران پر حملے جاری ہیں، اسرائیل کی جانب سے تہران، تبریز، لورستان، ہمدان، کرمان شاہ کے علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ تہران میں 14 منزلہ رہائشی عمارت پر اسرائیلی حملے میں 20 بچوں سمیت 60 شہری شہید ہو گئے۔
جوہری سائنسدانوں کا نقصان
اسرائیل نے 9 سینئر ایرانی جوہری سائنس دانوں کو ہلاک اور اصفہان اور نطنز جوہری مراکز کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔