اب ہم پر امن نہیں رہے، گولی مارو گے تو گولی ماریں گے: علی امین گنڈاپور کا پشاور میں جلسہ عام سے خطاب

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ اب ہم پر امن نہیں رہے، گولی مارو گے تو گولی ماریں گے۔ اس بار ہم اڈیالہ ہتھیار لیکر جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے اعزاز میں الوداعی فل کورٹ ریفرنس 25 اکتوبر کو ہوگا
تحریک انصاف کے جلسے میں خطاب
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق پشاور میں تحریک انصاف کے جلسہ عام سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اب ہم پر امن نہیں رہے، ڈنڈا مارو گے تو ہم بھی ڈنڈا ماریں گے، گولی مارو گے تو گولی ماریں گے۔ جب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کال دی تو کے پی کے عوام فرنٹ لائن پر ہوتے ہیں، ابھی بھی ایسا ہی ہوگا، خان صاحب اس دفعہ ہم آئیں گے اور اڈیالہ جائیں گے، ہتھیاروں کے ساتھ آئیں گے، اگر گولی ماری تو ایک کے بدلے میں دو گولیاں ماریں گے بلکہ ماریں گے نہیں ٹھوکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تاجکستان میں 5.9 شدت کا زلزلہ
تحصیلی سطح پر احتجاج کی کال
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ 22 جون کو سب نے اپنی تحصیل میں نکلنا ہے۔
ایرانی حملے پر مذمت
وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں، جس اسلامی ملک پر حملہ ہوگا وہ ناقابل برداشت ہوگا۔