ایران کا 10 اسرائیلی طیارے مار گرانے کا دعویٰ
ایران کا دعویٰ
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے اسرائیل کے 10 طیارے مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار نے نواز شریف کی عمران خان سے ملنے کی خبروں کی تردید کردی
حملے کی تفصیلات
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک گھنٹے میں اسرائیل کے 10 طیارے مار گرائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی کے چیف کیوریٹر ٹونی ہیمنگ مستعفی ہوگئے
اسرائیل کا ردعمل
دوسری طرف اسرائیل نے ایران کے اس دعوے کی تردید یا تصدیق نہیں کی ہے۔ اسرائیل نے کروز میزائلوں سے تہران، بندر عباس سمیت کئی ایرانی شہروں پر نیا حملہ کیا ہے، جس کے ساتھ ہی ایرانی دفاعی نظام حرکت میں آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معصوم بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو بدترین تحفہ، 45ویں سالگرہ پر سزائے موت دے دی گئی
میزائل فیکٹری پر حملہ
’’جیو نیوز‘‘ کی خبر کے مطابق، اسرائیل نے مغربی ایران میں میزائل فیکٹری پر حملے کا دعویٰ کیا اور کہا کہ خرم آباد میں زیر زمین میزائل فیکٹری کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق یہ فیکٹری زمین سے زمین تک مار کرنے والے اور کروز میزائلوں کی تھی۔
اسرائیلی وزیر کا بیان
وزیراعظم نیتن یاہو نے دھمکی دی کہ جلد تہران کی فضاؤں میں ہمارے طیارے ہوں گے اور آیت اللّٰہ حکومت ہر جگہ نشانہ ہوگی۔ اسرائیلی وزیر نے اگلے چند گھنٹوں میں تہران کو جلا کر راکھ کرنے کی دھمکی دی ہے۔








