ایران کے اسرائیل پر حملے، امریکہ نے یوکرین سے میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کر دیا

امریکہ کی جنگی تیاری
و ا شنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے اسرائیل پر پے در پے حملوں کے بعد امریکہ نے یوکرین سے بعض میزائل دفاعی نظام مشرق وسطیٰ منتقل کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: شاندانہ گلزار کا ایس ایچ او بڈھ بیر کو معطل کرنے کا مطالبہ
امریکی وزیردفاع کا بیان
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق امریکی وزیردفاع پیٹ ہیگسیتھ نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ ان سے بار بار پوچھا جارہا ہے کہ آیا آپ نے بعض ڈرون ڈیفنس نظام یوکرین سے مشرق وسطیٰ منتقل کیا ہے تو میرا جواب ہاں میں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شیخانی برادران کی طرف سے عجمان میں عید ملن پارٹی کا اہتمام، 13 جانور قربان کئے گئے
خطے میں تحفظ کا عزم
پیٹ ہیگسیتھ کا کہنا تھا کہ ہم اپنے تمام تروسائل استعمال کررہے ہیں تاکہ اس خطے میں اپنے لوگوں کو بچائیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں خوف کی فضاء، آئی پی ایل کا جاری میچ یک دم روک کر اسٹیڈیم کو کھلاڑیوں اور تماشائیوں سے خالی کرا دیا گیا
یوکرین کے صدر کا شکوہ
اس سے قبل یوکرین کے صدر زیلنسکی نے شکوہ کیا تھا کہ روس کے خلاف استعمال کے لیے یوکرین بھیجے جانے والے 20 ہزار میزائل مشرق وسطیٰ بھیج دیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ خان کو 33 سال بعد پہلا نیشنل فلم ایوارڈ مل گیا
اسرائیلی مدد کا انکشاف
واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ٹی وی نے دعویٰ کیا تھا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک نے بھی ایران کا حملہ روکنے میں اسرائیل کی مدد کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: علی امین گنڈاپور کی عمران خان سے 2 گھنٹے طویل ملاقات
ٹکر کارلسن کی دعویٰ
اس کے علاوہ امریکہ کے معروف صحافی ٹکر کارلسن نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر اسرائیل کے حملوں سے پیشگی آگاہ تھے۔
امریکہ کی شمولیت
ٹکر کارلسن نے کہا کہ امریکہ نہ صرف اس حملے سے واقف تھا بلکہ اس نے حملے میں اسرائیل کی مدد کی۔ سالوں سے جاری فوجی امداد، ہتھیاروں کی فراہمی اور رابطے اس بات کی علامت ہیں کہ جو کچھ اس وقت ہورہا ہے اس میں امریکہ شامل ہے، امریکہ گردن تک اس میں دھنسا ہوا ہے۔