ایران نے این پی ٹی سے الگ ہونے کی دھمکی دے دی

ایران کا مغربی ممالک کو انتباہ
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران نے مغربی ممالک کو خبردار کیا ہے کہ اگر بے بنیاد الزامات کا سلسلہ جاری رہا تو وہ این پی ٹی سے الگ ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی مقدمات کو اب تک سماعت کے لیے کیوں مقرر نہیں کیا جا سکا؟ وجہ سامنے آ گئی
ایران کا اقوام متحدہ میں خط
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب سعید ایراوانی نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں خط جمع کرایا ہے جس میں واضح کیا گیا ہے کہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی بے بنیاد الزامات لگارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج، راولپنڈی میں تمام ٹرانسپورٹ اڈے بند کردیئے گئے
پابندیوں کا خدشہ
انہوں نے کہا کہ اگر یہ تینوں ممالک ایران پر پابندیاں بحال کرنے کی کوششوں میں مصروف رہے تو ایران ایٹمی عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی سے دستبردار ہوجائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ اور ایران کے درمیان جامع امن معاہدہ ہوجائیگا: امریکی مندوب
جواب دینے کی تیاری
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مغربی اقدامات کا مناسب جواب دیا جائے گا اور آرٹیکل 10 کے تحت این پی ٹی سے علیحدگی اختیار کرنے کا عمل شروع کردیا جائے گا۔
آئی اے ای اے کا اجلاس
واضح رہے ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے بعد ایران کی درخواست پر آئی اے ای اے کا اجلاس بھی پیر کو بلالیا گیا ہے۔