بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 7 افراد ہلاک

ہیلی کاپٹر حادثہ
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کی ریاست اتراکھنڈ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا، حادثے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4300روپے اضافہ
حادثے کی تفصیلات
بھارتی میڈیا انڈیاٹوڈے کے مطابق، آریان ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر کیدارناتھ سے گپت کاشی جا رہا تھا کہ گوری کنڈ کے جنگل میں حادثے کا شکار ہو گیا، حادثے میں پائلٹ سمیت 7 افراد سوار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ؛ مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے درخواست پر پی ٹی آئی کو دوبارہ نوٹس جاری
ریاستی امدادی کارروائیاں
رائٹرز کے مطابق اتراکھنڈ کے وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ ایف ڈی آر ایف، مقامی انتظامیہ اور دیگر ریسکیوٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔
موسمی عوامل
دوسری جانب بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔