کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
موسم کا عمومی جائزہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نائیک سیف علی جنجوعہ شہید( نشان حیدر )کا آج 76واں یوم شہادت
درجہ حرارت کی پیشگوئی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے محکمہ موسمیات کے حوالے سے بتایا کہ چوبیس گھنٹوں کے دوران شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے: فواد احمد شیر
نمی اور ہوا کی رفتار
کراچی میں آج ہوا میں نمی کا تناسب اس وقت 72 فیصد ہے، شہر میں اس وقت ہواؤں کی رفتار 18 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: درجن ملک شامل تھے، اسحاق ڈار نے پردے کے پیچھے کی کہانی سنادی
بارش کا امکان
کراچی میں پیر اور منگل کو بارش کا امکان موجود ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہرِ قائد میں بارش ہلکے سے درمیانے درجے کی متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کا ایکس اکاؤنٹ بند کرنے کا کیس 24 فروری تک ملتوی
دیگر علاقوں کی صورتحال
دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی محکمہ موسمیات نے بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
گرمی کی لہرمیں کمی
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی سندھ کے تمام اضلاع میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جب کہ جھکڑ چلنے اور بارش سے گرمی کی لہر میں بھی کمی واقع ہوگی۔








