صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں مشروط واپسی کا عندیہ دیدیا
صنم چوہدری کی ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی کے حوالے سے رائے
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر صنم چوہدری نے ڈرامہ انڈسٹری میں واپسی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں لٹیری دلہنوں کا 9 رکنی گروہ گرفتار کرلیا گیا
شادی اور روحانی سفر
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق صنم چوہدری نے کچھ برس قبل امریکہ میں مقیم پاکستانی ہِپ ہَاپ گلوکار سومی چوہان سے شادی اور روحانی سفر کے بعد شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری حج اسکیم،عازمین نے پہلی قسط کے طور پر 61 ارب45 کروڑ روپے جمع کرادیئے
سوشل میڈیا پر موجودگی
سابق اداکارہ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر دین اور قرآن سے متعلق تعلیمات کو شیئر کرتی ہیں، جہاں ان کے چاہنے والوں کی تعداد 2.6 ملین ہے۔
مداحوں کے سوالات اور جوابات
حال ہی میں صنم چوہدری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال جواب کا ایک سیشن رکھا، جس میں ایک مداح کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ حجاب کے ساتھ ڈرامہ انڈسٹری میں دوبارہ قدم رکھیں گی؟








