گلوبل مارچ ٹو غزہ : مصر میں نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط
نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) گلوبل مارچ ٹو غزہ میں شرکت کے لیے مصر پہنچے نیلسن منڈیلا کے نواسے کا پاسپورٹ ضبط کرلیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: فی تولہ سونے کی قیمت میں 3000 روپے اضافہ
واقعہ کی تفصیلات
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق نیلسن منڈیلا کے نواسے (Zwelivelile Mandela) کا کہنا ہے کہ وہ قاہرہ میں چیک پوائنٹ پر موجود ہیں اور ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کا آپریشن مکمل طور پر بند
گلوبل مارچ ٹو غزہ
خیال رہے کہ گلوبل مارچ ٹو غزہ اسرائیلی ناکا بندی کو توڑنے کی تحریک ہے، جس نے غزہ کو قحط کے دہانے پر دھکیل دیا ہے۔ مارچ میں 80 سے زائد ممالک کے تقریباً 4,000 رضاکار شامل ہوں گے۔
غزہ کی موجودہ صورت حال
واضح رہے کہ غزہ میں اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 54 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 26 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔ دوسری جانب اسرائیل نے غزہ ڈیل توڑنے کے بعد سے ہی غزہ کا محاصرہ کررکھا ہے، جس کے باعث لوگوں کے پاس کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ بھی ختم ہوچکا ہے۔








