گلگت؛ براتیوں کی گاڑی دریا میں جا گری، دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق

حادثے کی تفصیلات
گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن) گلگت میں باراتیوں کی گاڑی دریا میں گرنے کے نتیجے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم ایس ٹی پی پاکستان کی جی ڈی پی اور بحری شعبے کی ترقی کے لیے نئے راستے کھولے گا: سربراہ پاک بحریہ
حادثے کا مقام اور وجوہات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یہ واقعہ گلگت میں چھلت نگر کے علاقے میں پیش آیا جہاں باراتیوں کی گاڑی موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں جاگری۔
پولیس کی رپورٹ
پولیس کے مطابق اس حادثے میں دلہا سمیت ایک ہی خاندان کے 6 افراد جان سے گئے ہیں، اور اب تک 3 لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔