اسرائیلی حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے، اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا: ایرانی وزیر خارجہ
ایرانی وزیر خارجہ کا بیان
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے اور اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور اور اسلام آباد میں گدھے کے گوشت کی فروخت کے بعد کراچی میں شہریوں کو مردہ مرغیوں کا گوشت کھلائے جانے کا انکشاف
جوابی حملہ اور بین الاقوامی قوانین
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق تہران میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر جوابی حملہ بین الاقوامی قوانین کے مطابق اپنے دفاع میں کیا، ایران نے اسرائیل کے فوجی اور اقتصادی اہداف کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کے ساتھ جنسی ہراسانی کے واقعے پر بی سی سی آئی کا ردعمل بھی آگیا
امریکہ کی شمولیت کا الزام
ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکہ نے ایران کو مکتوب بھیج کر اسرائیلی حملے میں شریک نہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے، اسرائیل کے حملوں میں امریکہ برابر کا شریک ہے اور اس کا خمیازہ بھگتنا ہوگا، عالمی برادری ایران پر جاری اسرائیلی حملوں کی مذمت کرے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا ایوان میں مواخذہ کرنے کی کوشش ناکام، 79 کے مقابلے میں 344 ووٹ
خطرناک حملے کا ذکر
عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ فارس گیس فیلڈ پر اسرائیل کا حملہ خطرناک عمل تھا، ایران پر اسرائیلی حملہ امریکہ کی آشیرباد کے بغیر ناممکن تھا، امریکہ کی اسرائیلی حملوں کی پشت پناہی کے ثبوت موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ
ایران کا دفاع کا حق
ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے خلاف جنگ کو ایران دیگر ممالک تک توسیع کرنے کا خواہاں نہیں لیکن اگر مجبور کیا گیا تو ایران جنگ کو دیگر ممالک تک بڑھانے پر غور کرسکتا ہے، ایران اپنا دفاع کر رہا ہے جو اس کا اصولی حق ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نااہلی، غفلت اور بدانتظامی پر سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے خلاف ایکشن
ایٹمی توانائی ایجنسی کا کردار
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کو ایران کے نطنز reactor پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرنی چاہیے، ایران کسی ایسے معاہدے کا حصہ نہیں بنے گا جو اسے جوہری توانائی کے حصول سے روکے، اسرائیل نے اہم ایرانی عہدیدار شہید کرکے جوہری مذاکرات سبوتاژ کرنے کی کوشش کی، یورینیم کی افزودگی 60 فیصد سے زیادہ کرنے کا عمل جاری رکھا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی گرفتاری اور واپس بھیجنے کے معاملے پر 13 تھانوں میں ٹاسک فورس قائم
امریکی صدر کی دھمکی
دوسری جانب، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو خبردار کیا ہے کہ اگر امریکہ پر حملہ کیا تو اس کی افواج پوری قوت کے ساتھ جواب دیں گی۔ اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسرائیل کے ایران پر حملے کا حوالہ دیتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حملے میں امریکہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔
امریکہ کی طاقت کا ذکر
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اگر ہم پر ایران کی طرف سے کسی بھی طرح کا حملہ کیا گیا تو امریکی مسلح افواج پوری طاقت سے اس سطح کا حملہ کریں گی جو پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔








