اسرائیل ایران جنگ، 2 دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ

اسرائیل اور ایران کی جنگ کے اثرات
تل ابیب (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل اور ایران کے مابین جاری جنگ کے سبب دو دن میں دنیا بھر کی 6 ہزار پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے واٹر بم کو ڈی فیوز کرنا بہت ضروری ہے، سینیٹر علی ظفر
پروازوں کی منسوخی
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ایوی ایشن ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایران اسرائیل جنگ کے بعد سب سے زیادہ اسرائیل کا تل ابیب ایئر پورٹ متاثر ہوا ہے۔ اسی طرح دمشق، بغداد، تہران، بیروت اور امان کوئین ایئر پورٹ بھی مسلسل بند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں بادل پھٹنے سے سیلاب، دو افراد ہلاک، دس لاپتا
فضائی حدود کی حالت
ذرائع کے مطابق ایران، شام کے شہر بغداد اور اسرائیل کی فضائی حدود 2 روز سے مسلسل بند ہیں۔ جبکہ اردن، لبنان اور شام کی فضائی حدود سے مخصوص پروازیں پیشگی اجازت کے تحت جزوی طور پر گزر سکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چاغی بلوچستان میں ڈرلنگ، سونے اور تانبے کے ذخائر دریافت
ایئر پورٹس کی تفصیلات
ذرائع کے مطابق اسرائیل کے تل ابیب ایئرپورٹ سے 44 ممالک کے لیے یومیہ 100 پروازیں آپریٹ کی جاتی ہیں۔ دوسری جانب اردن کے امان کوئین عالیہ ایئرپورٹ سے روزانہ 40 ملکوں کے 81 ایئرپورٹس کی پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
شام کے دمشق ایئرپورٹ سے 13 ممالک کے 20 ایئرپورٹس پر سروس فراہم کی جاتی ہے۔ اسی طرح عراق کے بغداد ایئرپورٹ سے 18 ممالک کے 32 ایئرپورٹس کی پروازیں آتی جاتی ہیں۔ ایران کے تہران ایئرپورٹ سے 23 ملکوں کے 51 ایئرپورٹس پر فضائی سروس فراہم کی جاتی ہے، جبکہ لبنان کے بیروت ایئرپورٹ سے 26 ممالک کے 49 ایئرپورٹس کے لیے پروازیں چلائی جاتی ہیں۔
پروازوں کی منسوخی کی شرح
فلائٹ ریڈار کے ڈیٹا کے مطابق ان ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3 ہزار پروازیں منسوخ ہو رہی ہیں، جبکہ بڑی تعداد میں پروازیں متاثر بھی ہوئی ہیں۔