والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے

دنیا بھر میں والد کا دن
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سمیت دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کا خواتین پر بھی تھانے میں تشدد کا انکشاف، باوردی اہلکار نے ہی بھانڈا پھوڑ دیا
باپ کی قربانی
نجی ٹی وی دنیانیوز کے مطابق ماں کی طرح باپ بھی اولاد کیلئے سب کچھ قربان کرنے کو تیار رہتا ہے۔ ایک جانب جہاں ماں اپنی اولاد کو ہر مشکل سے دور رکھتی ہے، وہیں باپ اپنی اولاد کی ہر خواہش پوری کرنے کیلئے دن رات محنت کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی، مودی سرکار کا تعصب پر مبنی انتہائی اقدام، بھارتی سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
والد کا مقام
جون کے تیسرے اتوار کو دنیا بھر میں والد سے محبت کے اظہار کا دن منایا جاتا ہے اور اس بات کا اعتراف کیا جاتا ہے کہ ایک والد اپنی فیملی پر چھت کی مانند ہوتا ہے جس کا کوئی نعم البدل نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ نے پارلیمنٹیرینز کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دیدی
والد کی خواہشات
باپ دنیا کی وہ واحد ہستی ہے جو اپنی اولاد کو خود سے زیادہ کامیاب دیکھنا چاہتی اور اسی تگ و دو میں وہ اپنی جان تک لڑا دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی یہ جیت کشمیر کے نوجوانوں کی جدوجہد کا جواب ہے: خالد مقبول صدیقی
والد کی محبت
والد چاہے جس طبقے سے بھی تعلق رکھتا ہو، اپنی بچوں کی خوشیاں سمیٹنے میں کوشاں رہتے ہوئے خود اپنا سکون بھول جاتا ہے۔ والد ایک شجر سایہ دار کی طرح اپنے بچوں کو زندگی کے سرد و گرم سے محفوظ رکھتا ہے۔
والد کی قدر کریں
اپنے والد کی قدر کیجئے، آج کے دن خاص طور پر ہر والد کو سلام۔