وزیرآباد میں سلنڈر دھماکہ اور ٹینکی پھٹنے کے واقعات میں زخمی مزید تین افراد چل بسے

وزیرآباد میں ٹینکی اور سلنڈر دھماکے
وزیرآباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) میں سلنڈر دھماکے اور ٹینکی پھٹنے سے مزید تین افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ چھ زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں مجموعی طور پر 9 افراد زخمی ہوئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: لیہ: باراتی گاڑیوں کو حادثہ، 3 افراد جاں بحق، 6 زخمی
پہلا واقعہ: سلنڈر پھٹنا
5 جون کو شہر رسول نگر میں مدینہ چوک پر واقع ایک دکان میں ایک سلنڈر سے دوسرے سلنڈر میں گیس منتقل کرنے کے دوران ایک سلنڈر پھٹ گیا، جس سے 9 افراد زخمی ہوگئے۔ ان میں سے ایک شدید زخمی ملک غلام عباس ہلاک ہو گیا، جبکہ تین دیگر افراد کی حالت ابھی بھی تشویشناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: غفلت برتنے والوں کا تعین جلد کیا جائے: پشاور ہائیکورٹ
دوسرا واقعہ: غیر قانونی منی پمپ
دوسرے واقعے میں علی پور چٹھہ کے نواحی گاؤں نوئیں والا میں ایک دکان میں قائم غیر قانونی منی پمپ میں پٹرول سے بھری گاڑی کا پٹرول ٹینکی میں منتقل کرتے وقت ٹینکی پھٹ گئی، جس کے نتیجے میں 6 افراد شدید زخمی ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: جاپان میں خوفناک زلزلہ، ریکٹر سکیل پر شدت 6.1 ریکارڈ
زخمیوں کی حالت
زخمیوں میں نوئیں والا کا رہائشی اویس اور ورپال چٹھہ کا شہری سکندر حیات مر گئے۔
غیر قانونی گیس فلنگ اور منی پٹرول پمپ کا معاملہ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ تحصیل علی پور چٹھہ شہر اور اس کے مختلف قصبوں و دیہاتوں میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس فلنگ اور منی پٹرول پمپ کی ایجنسیاں موجود ہیں، اور روزانہ کی بنیاد پر ایسے حادثات میں درجنوں افراد اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔