ریکوڈک منصوبے میں آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی

پاکستان کو آئی ایف سی سے نئی مالی معاونت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ریکوڈک منصوبے کے لیے انٹرنیشنل فائنانس کارپوریشن (آئی ایف سی) نے پاکستان کو مزید 400 ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کی ہے جس کے بعد آئی ایف سی کی کل سرمایہ کاری 700 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ سے بھی بی ایل اے اور مجید بریگیڈ پر پابندی لگوائیں گے: بلاول بھٹو
ریکوڈک منصوبے کا اقتصادی اثر
ریکوڈک منصوبہ ملکی معیشت میں نئی روح پھونکنے کو تیار ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کیا جا رہا ہے جس کے سبب ریکوڈک منصوبے میں بھاری سرمایہ کاری جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کی سوراب میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
منصوبے کی تفصیلات اور توقعات
ریکوڈک منصوبے کی لاگت 6.6 بلین ڈالر ہے، مالیاتی اتحاد قرض و سرمایہ سے فنڈ فراہم کرے گا۔ ریکوڈک سے 37 سال میں 74 ارب ڈالر تک آمدن کی توقع ہے۔
ریکوڈک منصوبے میں یو ایس ایگزِم، ایشیائی ترقیاتی بینک، کینیڈا اور جاپان کے مالیاتی اداروں کی شمولیت متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک کا متعدد فیچرز پیش کرنے کا اعلان
آئی ایف سی کے عزم کا اظہار
آئی ایف سی کے سربراہ مختار ڈیوپ کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان میں انفرا اسٹرکچر، توانائی اور قدرتی وسائل پر توجہ بڑھا رہے ہیں۔ توانائی و قدرتی وسائل میں دوگنا سرمایہ کاری کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا
ریکوڈک منصوبے کی پیداوار کی شروعات
واضح رہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا تانبے اور سونے کا منصوبہ، ریکوڈک 2028 میں پیداوار شروع کرے گا جس سے بلوچستان کی ترقی اور روزگار کے وسیع مواقع پیدا ہوں گے۔
غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ
ریکوڈک منصوبے سے پاکستان میں غیرملکی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا اور پاکستان کو عالمی معدنیاتی نقشے پر لانے میں اہم کردار ادا کرے گا.