چوتھی جماعت کے بچے کی ڈرائنگ بہتر ہوگی، عمران عباس کا کراچی ائیرپورٹ پر لگی پینٹنگ پر تبصرہ

عمران عباس کا دلچسپ تبصرہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کے مایہ ناز اداکار عمران عباس نے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لگی پینٹنگ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی میں مؤثر حکمت عملی بنانے والے لوگ نہیں ہیں، مولانا فضل الرحمان
پینٹنگ پر ردعمل
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق عمران عباس مختلف عوامی موضوعات پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے کراچی کے ائیرپورٹ پر لگی پینٹنگ پر کمنٹ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ڈگری منسوخی کا معاملہ، جسٹس طارق محمود جہانگیری کا سندھ ہائیکورٹ سے رجوع
انسٹاگرام سٹوری میں شیئر کی گئی تصویر
اداکار نے پینٹنگ کو اپنی انسٹاگرام سٹوری پر شیئر کیا، پینٹنگ میں آرٹسٹ نے رات کا منظر دکھایا ہے جس میں چاند کے ساتھ ساتھ پانی اور کچھ پودوں کو بھی دیکھا جاسکتا ہے، بظاہر یہ پینٹنگ سمندر کی لگ رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی بحران، کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
تنقید کا اظہار
تاہم اداکار کو یہ آرٹ ایک آنکھ نہ بھایا ، انہوں نے کہا 'جناح ٹرمینل پر آرٹ ورک، کسی چوتھی جماعت کے بچے کی ڈرائنگ کلاس کا اسائمنٹ بھی اس سے بہتر ہوگا'۔
یہ بھی پڑھیں: معروف کورین اداکار نے خودکشی کرلی
مزید سوالات
اداکار نے مزید لکھا کہ 'کیا ہمارے پاس پاکستان میں اس سے بہتر فنکار نہیں ہیں؟ یا اس شاہکار کے ساتھ کوئی اور خاص چیز منسلک ہے جس کے بارے میں ہم نہیں جانتے؟'
اداکاری میں کامیابی
واضح رہے اداکار عمران عباس نے ناصرف ڈرامہ بلکہ فلم انڈسٹری میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر لوگوں کی توجہ حاصل کی ہے۔