مردان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی قتل
غیرت کے نام پر قتل
مردان(ڈیل پاکستان آن لائن) تھانہ جبر کے علاقے ملیانو کلے میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کو قتل کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 41 دہشتگرد ہلاک
میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق میاں بیوی کا تعلق فیصل آباد سے ہے، ظفر اقبال نے کچھ عرصہ قبل پسند کی شادی کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
قتل کی تفصیلات
قتل سے متعلق پولیس نے بتایا کہ واقعے کے وقت میاں بیوی بھائی کے گھر مہمان بن کر آئے تھے، جہاں 5 ملزمان نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے باعث میاں بیوی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
تحقیقات جاری
دونوں کی لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں جبکہ مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔








