پیٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونے کا امکان، نئی قیمتیں کیا ہوں گی؟
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کا امکان
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی وجہ سے ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: زلزلہ متاثرین کیس؛ حکومت رقم دے دیتی تو لوگ اب تک خود گھر بنا چکے ہوتے، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس
اوگرا کی رپورٹ
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے ذرائع کے مطابق، اوگرا نے قیمتوں میں متوقع اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔ وسط جون سے پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لتر تک اضافہ متوقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر سے تقریباً ڈیڑھ کلو آئس برآمد، کہاں چھپا رکھی تھی؟ جانئے
متاثرہ مصنوعات کی قیمتیں
آئندہ 15 روز کے لیے قیمتوں میں ہونے والے اضافہ کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
- پٹرول: 1 روپی 12 پیسے
- ہائی سپیڈ ڈیزل: 5 روپے 30 پیسے
- مٹی کا تیل: 4 روپے 16 پیسے
- لائٹ ڈیزل: 4 روپے 13 پیسے
حتمی نوٹیفکیشن
وزیراعظم کی منظوری کے بعد وزارت خزانہ حتمی نوٹیفکیشن جاری کرے گی۔








