جنوبی افریقن کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام لگا دیا
جنوبی افریقہ کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فتح
لارڈز(ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی فاتح جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے آسٹریلوی کھلاڑیوں پر سلیجنگ کا الزام عائد کیا ہے۔ گزشتہ روز لارڈز اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کے چوتھے دن جنوبی افریقہ نے آسٹریلیا کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے نے ٹرینوں کی بندش کے حوالے سے تفصیلات جاری کردیں
آسٹریلوی کرکٹرز کی جانب سے سلیجنگ
جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان ٹیمبا باووما نے کہا ہے کہ چوتھے روز آسٹریلوی کرکٹرز ان کی ٹیم پر "چوکرز" کی آوازیں کستے رہے۔ یہ لفظ جنوبی افریقہ کو آئی سی سی ایونٹ میں ناک آؤٹ مرحلے میں شکست کا سامنا کرنے پر استعمال کیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معلوم ہے نعمان علی اور ساجد خان کا چیلنج پنڈی میں بھی درپیش ہوگا، دونوں کو کھیلنے کا پلان بنا لیا ہے، ایڈن مارکرم
آسٹریلوی کھلاڑیوں کی سلیجنگ کی تاریخ
یاد رہے کہ آسٹریلوی کرکٹرز کھیل کے دوران مخالف ٹیم کے کھلاڑیوں پر جملے کسنے کے حوالے سے مشہور ہیں۔ اس بار بھی انہوں نے جنوبی افریقہ کے کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔
تاریخی فتح کا موقع
جنوبی افریقہ 1998 چیمپیئنز ٹرافی کے بعد اب 27 سال بعد آئی سی سی ایونٹ جیتنے میں کامیابی حاصل کی ہے، جو ان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔








