ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار دیدیا گیا ہے: مفتاح اسماعیل
ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیرِ خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کو گرفتاری کا اختیار دے دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک دن کا جی ڈی پی نقصان 300 ارب، مفتاح اسماعیل نے ملک کی 3 بڑی جماعتوں کو اہم مشورہ دیدیا
خصوصی ٹرانسمیشن میں شرکت
نجی ٹی وی ’جیو نیوز‘ کی خصوصی ٹرانسمیشن ’کر ڈالو، آخری موقع‘ میں معروف صنعت کار محمد علی ٹبا، عارف حبیب اور مفتاح اسماعیل نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں: آبی گزرگاہوں پر تعمیرات کی اجازت دیں گے نہ ہی معاوضہ، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ
ایکسپورٹ پر توجہ دینا
محمد علی ٹبا نے کہا کہ ایکسپورٹ پر توجہ دینی ہو گی، جب تک مائنڈ سیٹ چینج نہیں ہو گا، کاروبار آگے نہیں بڑھے گا۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ میں ایسے انتظام نہیں کیے گئے جن سے ایکسپورٹ بنتی نظر آئے، ایکسپورٹ پر بہتر توجہ دی جانی چاہیے۔
معروف صنعت کار نے یہ بھی کہا کہ پہلے دیکھیں کس جگہ پر کھڑیں ہیں، پھر فیصلہ کریں، جب تک مائنڈ سیٹ چینج نہیں ہو گا بزنس گروتھ نہیں آئے گی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈائمنڈ پینٹس نے 3 ارب روپے کی ماہانہ سیلز کر کے تاریخ رقم کر دی!
نئی انویسٹمنٹ کا مسئلہ
عارف حبیب نے کہا کہ پاکستان میں اس وقت نئی انویسٹمنٹ کی گنجائش نہیں، اگر معاملات ہمارے ہاتھ میں ہوتے تو ٹیکس مسائل پر 3 سال کا پلان دیتا۔
مینوفیکچرنگ کی صورتحال
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دوسرے ممالک سے موازنہ کریں تو ہماری مینوفیکچرنگ نہیں بڑھ رہی، ایف بی آر والے اپنے نوٹسز پر ایک فیصد کلیکٹ نہیں کر سکتے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایف بی آر والوں کو گرفتار کرنے کا اب پاور دے دیا گیا، حکومت کو جو کرنا ہوتا ہے وہ کر گزرتی ہے، آئی ایم ایف کو استعمال کیا جاتا ہے جبکہ ایسا نہیں ہوتا۔








