ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ بندی کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے: وزیر اعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی ہواؤں کے دن پر پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہواؤں کا عالمی دن توانائی کے نئے سسٹم دریافت کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کے پی حکومت کا سولرائزیشن منصوبہ دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ
ونڈ انرجی کے مواقع
ہواؤں کے عالمی دن پر خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ ونڈ انرجی ذرا سی منصوبہ بندی کے ساتھ بہت بڑا اثاثہ بن سکتی ہے۔ ہوا کی قابل تجدید قوت سے بجلی کی پیداوار کے امکانات سے فائدہ اٹھایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان ختم ہوچکا،وہ قیدہے،پی ٹی آئی کو آگے بڑھناہوگا،ایمل ولی خان
پنجاب میں ونڈ انرجی کے مواقع
پنجاب میں تھل کے علاقے میں ونڈ انرجی سے توانائی کے حصول کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ ہواؤں کا عالمی دن توانائی کے حصول کے روایتی ذرائع سے ہٹ کر سوچنے کا موقع دیتا ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ
پنجاب میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ سے ونڈ انرجی کے حصول کے لئے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔








