باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے: وزیر اعلیٰ مریم نواز

مریم نواز کا خصوصی پیغام
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فادر ڈے پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ باپ سائبان کی مانند خود دھوپ سہہ کر اپنی اولاد کو سائے میں رکھتا ہے۔ باپ وہ ہستی ہے جو اولاد کو صرف جینا ہی نہیں بلکہ سر اٹھا کر جینا سکھاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی رافیل چڑیوں کی طرح گر رہے تھے، پاکستان نے جس ہدف پر چاہا میزائل گرایا، مصدق ملک
باپ کی عظمت
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ اپنی اولاد سے محبت اور ان کے حقوق پورے کرنے والے ہر باپ کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہوں۔ باپ وہ چراغ ہے جو اولاد کے ہر اندھیرے میں روشنی بنتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ساہیانوالہ میں شالیمار ایکسپریس ٹرالی سے ٹکرائی، 10 افراد زخمی
ذاتی تجربات
میرے والد محمد نواز شریف میرے رہنما، قائد، استاد اور طاقت ہیں۔ والد محترم محمد نواز شریف کی گود پہلا مکتب اور ان کا سایہ وہ آسرا ہے جس نے مجھے ہر طوفان میں مضبوط رکھا۔ محمد نواز شریف کی شخصیت میری سیاست اور سوچ کا محور ہیں۔
دعاؤں کی خواہش
دعا گو ہوں کہ ہر بیٹے اور بیٹی کو ایسا باپ ملے جو خواب دیکھنے اور انہیں حقیقت میں بدلنے کا حوصلہ دے۔