بھکر میں فائرنگ سے پیپلزپارٹی کی خاتون رہنما سمیت 3 افراد قتل

بھکر میں پیپلزپارٹی کی رہنما کا قتل
بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھکر میں پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کو ان کے دفتر میں گھس کر قتل کردیا گیا۔ دفتر میں موجود دیگر دو افراد بھی نشانہ بن گئے جبکہ ثمرا بتول کا تیرہ سالہ بیٹا محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: ریلوے کے میکنیکل ڈپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ، افسران کی سرزنش
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق بھکر کے علاقے ملز ٹاؤن میں نامعلوم افراد نے پیپلزپارٹی کی مقامی رہنما ثمرا بتول کے دفتر میں گھس کر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ثمرا بتول، ثنااللہ اور عرفان ہلاک ہوگئے۔ جبکہ دفتر میں موجود ثمرا بتول کا تیرہ سالہ بیٹا محفوظ رہا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں اراکین کو بھاری جرمانے بھی بھگتنا ہوں گے، نام سامنے آ گئے
پولیس کی کارروائی
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پیپلزپارٹی کے دفتر کو سیل کر کے سرگودھا سے فرانزک ٹیم کو طلب کر لیا۔ پولیس نے مقتولہ کے بیٹے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔ آئی جی پنجاب نے آر پی او سرگودھا سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا۔
موقع پر موجود معلومات
موقع پر موجود پولیس کا کہنا ہے کہ فرانزک ٹیم کی جانچ کے بعد لاشیں ہسپتال منتقل کی جائیں گی۔