سونیا گاندھی کی طبیعت خراب، اسپتال داخل

سونیا گاندھی کی طبیعت خراب
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئر پرسن سونیا گاندھی کی طبیعت ناساز ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: صدر آصف علی زرداری کو عہدہ سے ہٹانے کے لیے ابتدائی کام شروع ہو چکا ہے، صحافی اعزاز سید کا دعویٰ
داخلہ گنگا رام اسپتال
نئی دہلی سے بھارتی میڈیا کے مطابق 79 سالہ سونیا گاندھی کو نئی دہلی کے گنگا رام اسپتال میں داخل کرا دیا گیا۔ ’’جنگ‘‘ کے مطابق سونیا گاندھی کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے۔ کانگریس پارٹی کے مطابق سونیا گاندھی کا اسپتال میں ڈاکٹروں کی زیرِ نگرانی علاج جاری ہے۔
دوسری بار اسپتال میں داخلہ
سونیا گاندھی رواں ماہ دوسری بار اسپتال میں داخل ہوئی ہیں۔