ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل (21 مارچ - 20 اپریل)
آپ ان دنوں جن معاملات میں مشکلات کا شکار ہیں ابھی ان میں سے نکلنے میں تقریباً پندرہ یوم لگ سکتے ہیں،صبر سے کام لینا ہو گا، فی الحال کسی نقصان کا کوئی خطرہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: چنیوٹ میں 15 سالہ آمنہ کو رشتے سے انکار پر چچازاد نے قتل کر دیا
برج ثور (21 اپریل - 20 مئی)
جو لوگ عرصہ دراز سے اپنے روز گار کے حوالے سے پریشان چلے آ رہے ہیں اُن کے لئے انشاءاللہ اب کوئی اہم سلسلہ بننے جا رہا ہے۔ ایک دو دن میں خود ہی معلوم ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی پر پاکستان فوری جواب دے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر
برج جوزہ (21 مئی - 20 جون)
اب کسی دشمن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے آپ کی پوزیشن اللہ نے مضبوط کر دی ہے انشاءاللہ اب آپ کو تنگ کرنے والے خود ہی پریشان ہو جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: قوم کو یقین دلاتا ہوں اس مقدس سرزمین کا ایک انچ بھی دشمن کے حوالے نہیں ہونے دیں گے، فیلڈ مارشل
برج سرطان (21 جون - 20 جولائی)
اپنے لئے خود ہی مشکلات پیدا نہ کریں جو بھی فیصلہ کرنا ہے وہ جلدی کر لیں پھر ثابت قدم بھی رہیں، پل میں تولہ اور پل میں ماشہ والی کیفیت سے باہر نکل آئیں۔
یہ بھی پڑھیں: داسو پاور پراجیکٹ حملے کے ماسٹر مائنڈ 2 دہشتگرد فرار ہونے کی کوشش میں ہلاک
برج اسد (21 جولائی - 21 اگست)
اب انشاءاللہ بہتر حالات سے واسطہ پڑے گا جن امور میں مسلسل رکاوٹیں آ رہی تھیں وہ اب دور ہونا شروع ہو گئی ہیں۔آپ کی پریشانی اب عارضی ثابت ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کپتان سوریا کماریادیو کی شریاس ایئر کی انجری پر اپ ڈیٹ
برج سنبلہ (22 اگست - 22 ستمبر)
وہ وقت دور نہیں جب آپ اس مقام پر کھڑے ہوں گے جب دشمن بھی آپ سے صلح کا سوچنے پر مجبور ہو گا اس کے لئے سنجیدہ ہونا ہے اور اب لاپرواہی سے کام نہیں لینا۔
یہ بھی پڑھیں: دپیکا نے بیٹی کا نام اور تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی
برج میزان (23 ستمبر - 22 اکتوبر)
آپ کی پریشانی زیادہ تر اپنی پیدا کردہ ہے کیوں ایسے کام میں ہاتھ ڈالتے ہیں جس کا آپ سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے اِس وقت توبہ کریں اور ابھی خاموشی سے دن گذاریں۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں
برج عقرب (23 اکتوبر - 22 نومبر)
کسی بدنظری جیسی صورتحال سے واسطہ پڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنے ہر کام میں رکاوٹ کا سامنا ہے آپ صدقہ دیں۔ اپنی نظر اتاریں اور بعد نمازِ مغرب باہر نہ نکلیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر تعلیم رانا سکندر حیات پنجاب کے طلباء کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری لے آئے۔
برج قوس (23 نومبر - 20 دسمبر)
جو لوگ کسی بھی رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں وہ انشاءاللہ اس سے نکل جائیں گے اور ان کو آج سے ہی کسی جانب سے بڑی اچھی خبر مل جانے کا بھی بڑا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم، پی ٹی آئی کے 2 سینیٹرز رابطے سے باہر ہو گئے
برج جدی (21 دسمبر - 19 جنوری)
اب حالات بدلنے والے ہیں آپ کے لئے انشاءاللہ کوئی بہترین راستہ کھلنے والا ہے اور آپ کو اُس ذریعے سے فائدہ حاصل ہو گا جس کا آپ کے وہم گماں میں بھی نہ ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے نئے ہیڈ کوچ کی تلاش شروع کردی
برج دلو (20 جنوری - 18 فروری)
اللہ پاک آپ کے لئے انشاءاللہ ضرور آسانیاں پیدا فرمائے گا۔ آپ کا راستہ جو بھی بند تھا وہ بھی کھل سکتا ہے اور اولاد کے حوالے سے شادی وغیرہ میں رکاوٹ دور ہو گی۔
برج حوت (19 فروری - 20 مارچ)
جن افراد نے اپنے لئے روزگار میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہوا ہے چند روز صبر سے کام لیں موجودہ جگہ یہ فائدہ حاصل ہو گا ابھی جو مل رہا ہے اس کو صبر شکر کر کے رکھ لیں تو بہتر ہے۔








