اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور انکے نائب شہید

تہران میں اسرائیلی حملے
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے اعلیٰ افسران شہید ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹ کے بعد قومی اسمبلی سے بھی 26ویں آئینی ترمیم منظور
شہید ہونے والے افسران
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق تہران پر اسرائیل کے حملوں کے نتیجے میں پاسدارانِ انقلاب کے انٹیلی جنس چیف جنرل محمد کاظمی اور ان کے نائب جنرل حسن محقق شہید ہوئے۔ اس کے علاوہ جنرل محسن باقری بھی اسرائیلی حملے میں شہید ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی حکام نے پاکستان کے شعبہ ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا
جنرل کاظمی کی خدمات
جنرل کاظمی کو 2022 میں ایرانی سپاہ پاسداران کا انٹیلی جنس چیف مقرر کیا گیا تھا۔
ایرانی حکام کا ردعمل
ایرانی حکام نے ان شہادتوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی سلامتی اور خودمختاری پر حملہ قرار دیا ہے.