پیر کی صبح ایران کا اسرائیل پر ایک اور میزائل حملہ، تین افراد ہلاک اور 74 زخمی

ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ
تل ابیب(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر کی صبح ایران کے اسرائیل پر ایک اور میزائل حملے میں تین افراد ہلاک اور 74 زخمی ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: نادرا دفاتر کے باہر PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ، انتباہ جاری
حملے کی تفصیلات
بی بی سی اردو کے مطابق اسرائیلی فوج کے مطابق پیر کی صبح ایران کے تازہ میزائل حملے میں اسرائیل میں کئی مقامات کو نشانہ بنایا گیا جن میں بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں واقع ایک رہائشی عمارت بھی شامل ہے۔ ان حملوں کے نتیجے میں اسرائیل میں تین افراد ہلاک اور 74 زخمی ہوئے ہیں۔
ہلاک ہونے والوں کی شناخت
ہلاک ہونے والوں میں دو خواتین اور ایک مرد شامل ہیں، تینوں کی عمریں 70 کے قریب تھیں۔ ایمرجنسی سروس کے مطابق دو مقامات پر امدادی کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔