اسرائیل ایران کشیدگی: عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ
تیل کی قیمتوں میں اضافہ
نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے باعث پیر کے روز عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکہ: تفتیشی حکام کو نئے اہم شواہد مل گئے
ایشیائی منڈی میں تیل کی قیمتیں
بی بی سی اردو کے مطابق، ایشیا میں کاروبار کے آغاز پر برینٹ خام تیل کی قیمت دو ڈالر سے زیادہ یعنی 2.8 فیصد بڑھ کر 76.37 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔ امریکی خام تیل کی قیمت بھی تقریباً دو ڈالر بڑھ کر 75.01 ڈالر ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں ڈاکٹروں نے بتایا تھا کہ پتے میں پتھری ہے، سرجری کیلئے ہسپتال داخل ہوں، شاہ محمود قریشی
تاجروں کی تشویش
یہ اضافہ جمعے کے روز سات فیصد قیمت بڑھنے کے بعد ہوا ہے۔ تاجروں کو خدشہ ہے کہ ایران اور اسرائیل کی لڑائی سے مشرقِ وسطیٰ سے تیل کی سپلائی متاثر ہو سکتی ہے۔
تیل کی قیمتوں کا اثر
یہ بات ذہن میں رہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ گاڑیوں میں پیٹرول بھرنے سے لے کر کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافے کا باعث بنتا ہے۔








