کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کرگئی

پیٹرول کی قلت کی شدت
کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن) کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں پیٹرول کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ شہر کے متعدد پیٹرول پمپس بند پڑے ہیں جبکہ کھلے پمپس پر گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے وہ کر دکھایا جو کبھی کوئی نہ کر سکا، فیصل واوڈا
ایندھن کے حصول کی جدوجہد
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق، کوئٹہ میں گاڑی سواروں سے لے کر موٹرسائیکل چلانے والوں تک ہر کوئی ایندھن کے حصول کی جدوجہد میں مصروف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 2 ہزار قرضہ، لون ایپ ایجنٹس نے نو بیاہتا دلہن کی نازیبا تصاویر وائرل کردیں، شرم کے مارے شوہر نے خود کشی کرلی
پمپس کی بندش اور شہری پریشانی
شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے بیشتر پیٹرول پمپ رکاوٹیں کھڑی کرکے بند کردیے گئے ہیں، جس کی وجہ سے انہیں پیٹرول نہ ملنے سے سخت پریشانی کا سامنا ہے۔ پمپس مالکان کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی میں کمی اور مانگ میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث یہ قلت پیدا ہوئی ہے۔
حکومت بلوچستان کا مؤقف
ادھر، ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند کا کہنا ہے کہ کوئٹہ یا بلوچستان میں پیٹرول کا کوئی بحران نہیں ہے۔ غیرقانونی ایرانی پیٹرول کی سمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، جس کی وجہ سے مصنوعی قلت کا تاثر دیا جا رہا ہے۔