پاکستان سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا، سب کو ملکر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا: اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا سخت موقف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے موجودہ حکومت، بجٹ اور ملکی سیاسی صورتحال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت ایک خطرناک سیاسی دلدل میں پھنسا ہوا ہے جس سے نکلنے کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر لائحہ عمل طے کرنا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا ؟
مسلم لیگ (ن) کے دعوے پر تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کا یہ دعویٰ بے بنیاد ہے کہ انہوں نے ریاست بچانے کے لیے سیاست قربان کی، ریاست پہلے ہی مضبوط تھی، مسلم لیگ ن کو اپنی سیاست کا جائزہ لینا ہو گا اور اسے بدلنے کی ضرورت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کروڑ لعل عیسن میں گھر میں آتشزدگی سے 3 بچے جاں بحق
اقتصادی صورتحال پر حکومت کی تنقید
انہوں نے معاشی میدان میں بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ بجٹ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ایک نہیں دو پاکستان بن چکے ہیں، صرف تنخواہ دار طبقے سے ڈیڑھ ہزار ارب روپے سے زائد اکٹھے کیے گئے جبکہ تاجر طبقے سے محض 10 کروڑ روپے جمع کیے جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں ایک روز کی کمی کے بعد دوبارہ اضافہ
پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکس کی مذمت
اسد عمر نے پیٹرولیم مصنوعات پر ممکنہ 90 روپے فی لٹر ٹیکس اور نئی کاربن لیوی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ بجٹ خسارہ کم ظاہر کرنے کے لیے 1450 ارب روپے عوام سے لے کر بینکوں میں رکھ دیئے گئے جو دراصل عوام کے ساتھ دھوکہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں اقامہ و لیبر قوانین کی خلاف ورزی پر 8 ہزار غیرقانونی تارکین کی بے دخلی
سابقہ حکومت کی کارکردگی کا ذکر
اپنے بیان میں انہوں نے سابقہ پی ٹی آئی حکومت کی معاشی کارکردگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری حکومت کے پہلے تین سال میں 54 لاکھ نوکریوں میں اضافہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں پہلے AI ڈیلیوری یونٹ کی منظوری دے دی
خطے کی سیکیورٹی صورتحال
خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ پاکستان ایک خطرناک علاقے میں واقع ہے جہاں بھارت آج بھی جارحانہ عزائم رکھتا ہے، ہماری افواج نے بھارت کو ہمیشہ ٹھوک کر جواب دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نصرت فتح علی خان کے ساتھ سب سے اونچی آواز لگانے والا قوال….. اب کہاں ہے؟
اسرائیل کے حملے کی مذمت
انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پوری مسلم امہ کی دعائیں ایران کے ساتھ ہیں۔
وزیرِاعظم سے مطالبہ
آخر میں اسد عمر نے وزیرِاعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر ملک کو سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے عملی اقدامات کریں.








