ایران اسرائیل کشیدگی: عراق، قطر سمیت مختلف ممالک کا فلائٹ آپریشن متاثر
ایران اسرائیل جنگ کے اثرات
جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران اسرائیل جنگ کے باعث مختلف ائیرلائنز کی سروسز متاثر ہوگئیں۔
یہ بھی پڑھیں: پرائیویٹ سکول ماہانہ اور داخلہ فیس کے علاوہ اضافی فیسیں وصول نہیں کرسکتے، نوٹیفیکیشن جاری
پروازوں کی منسوخی
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایران اسرائیل کشیدگی کے پیش نظر سعودی ائیرلائن نے آج اور 17 جون کی ایران عراق کی تمام پروازیں منسوخ کردیں۔ اسی طرح روس، لبنان، قازقستان، آذربائیجان اور ازبکستان کی پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور سمیت پنجاب میں شدید دھند اور سموگ کا راج، موٹر ویز مختلف مقامات سے بند
قطر اور یو اے ای کی ائیرلائنز
دوسری جانب قطر کی ائیرلائن نے ایران، عراق اور شام کیلئے فلائٹ آپریشن عارضی طور پر معطل کردیا ہے۔ جبکہ یو اے ای کی ائیرلائن کی اسرائیل، ایران اور عراق کیلئے پروازیں 20 جون تک بند رہیں گی۔
دیگر بین الاقوامی ائیرلائنز
جرمن ائیرلائن نے بھی اسرائیل، عراق، ایران، عمان اور لبنان کے لیے فلائٹ آپریشن معطل کردیا ہے۔ اسی طرح ترک ائیرلائن نے ایران کیلئے 19 جون تک پروازوں کو معطل کردیا ہے۔








