وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
وزیراعظم کا ٹیکس فراڈ کی روک تھام پر نوٹس
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم نے ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب وقت آ گیا ہے کہ ایران کے لیے نئی قیادت پر غور کیا جائے، ٹرمپ
ایف بی آر کی جانب سے تجویز
نجی ٹی وی جیو نیوز کے ذرائع ایف بی آر کے حوالے سے کہنا ہے کہ وزیراعظم نے بجٹ میں ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کو گرفتار کرنے کی تجویز کا نوٹس لے لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں اُن بہادر خواتین کے نقشِ قدم پر چلنا ہے جنہوں نے تاریخ رقم کی :آصفہ بھٹو
اجلاس کی طلب
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے تجویز پر غور کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں وزیر خزانہ، چیئرمین ایف بی آر اور وزیر قانون بھی شریک ہوں گے۔
فنانس بل کی تفصیلات
حکام کے مطابق فنانس بل میں ٹیکس فراڈ کرنے والے تاجروں کی گرفتاری اور 10 سال تک قید کی تجویز دی گئی ہے۔








