ایران نے موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی

ایران کی جانب سے پھانسی کی سزا
تہران (ویب ڈیسک) ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں ایک شخص کو پھانسی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: ایک رات میں 80 حملے، کن مقامات کو نشانہ بنایا گیا؟ اسرائیلی فوج نے تفصیلات جاری کر دیں۔
اسماعیل فکری کی گرفتاری اور پھانسی
ایرانی خبر ایجنسی فارس نے تصدیق کی کہ ایران میں موساد کے لیے جاسوسی کے الزام میں گرفتار شخص کو پھانسی دی گئی ہے۔ ایجنسی کے مطابق جاسوسی کے الزام میں پھانسی پر چڑھائے گئے شخص کا نام اسماعیل فکری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حافظ آباد زیادتی کیس کا مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
پھانسی کا وقت
دوسری جانب ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق اسماعیل فکری کو پیر کی صبح پھانسی دی گئی جب کہ اسے دسمبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایران نے الزام لگایا کہ اسماعیل فکری موساد کے 2 ایجنٹس سے رابطے میں تھا اور انہیں انٹیلی جنس معلومات فراہم کررہا تھا۔
اسرائیل کے لیے جاسوسی کا بڑھتا ہوا معاملہ
واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں میں اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں پھانسی کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔