ہانیہ عامر کو شوبز میں کس نے متعارف کروایا؟ انکشاف
اداکارہ ہانیہ عامر کی شوبز میں آمد
کراچی (ویب ڈیسک) ایک حالیہ پوڈکاسٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق اور عمران رضا کاظمی نے ہانیہ عامر کو شوبز میں متعارف کروایا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ابا کے پاس مہنگی ترین گاڑیاں اور گھر ہیں لیکن مجھے ایک روپیہ نہیں دیتے” کروڑپتی باپ کی بیٹی سڑک کنارے بریانی بیچنے پر مجبور ہو گئی
حریم فاروق کا کردار
حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ کے دوران معروف اداکارہ ہانیہ عامر کو شوبز انڈسٹری میں متعارف کرانے سے متعلق انکشاف سامنے آیا۔ اداکارہ و پروڈیوسر حریم فاروق نے بتایا کہ ان کا اور ان کے بزنس پارٹنر عمران رضا کاظمی کا ہانیہ کو انڈسٹری میں لانے میں کلیدی کردار تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مریم نواز شریف کا حالیہ دورہ جاپان انتہائی کامیاب رہا، مستقبل قریب میں مثبت اثرات ظاہر ہوں گے، شیخ قیصر محمود
ہانیہ عامر کا پہلا آڈیشن
گفتگو کے دوران حریم نے بتایا کہ ان دونوں نے ہانیہ عامر کو سب سے پہلے ڈبسمیش پر دیکھا، جہاں ان کی خود اعتمادی، معصومیت اور پرکشش شخصیت نے فوری طور پر انکی توجہ حاصل کی۔
یہ بھی پڑھیں: ابھیشیک بچن سے منگنی ٹوٹنے کے بعد میں ایک خول میں سمٹ گئی تھی، کرشمہ کپور
ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر
حریم فاروق نے ہانیہ کے پہلے آڈیشن کو یاد کرتے ہوئے اسے ایک خوشگوار تجربہ قرار دیا اور کہا کہ وہ آج بھی ہانیہ کی کامیابیوں پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہانیہ کی محنت، لگن اور مثبت رویے نے انہیں انڈسٹری میں اپنا مقام بنانے میں مدد دی۔
ہانیہ کی مقبولیت
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے مختصر وقت میں ڈرامہ اور فلمی دنیا میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد ان کے کام کو سراہتی ہے۔ انہیں پاکستان سمیت پڑوسی ملک بھارت اور دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے.








