ٹرمپ نے آیت اللہ خامنہ ای کو شہید کرنے کا اسرائیلی منصوبہ رد کردیا تھا، خبر رساں ادارہ

نیویارک میں امریکی صدر کی پوزیشن
نیویارک (ویب ڈیسک) عالمی خبر رساں ادارے نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے آیت اللہ علی خامنہ ای کو شہید کرنے کی کارروائی کی مخالفت کی۔
یہ بھی پڑھیں: عید کی دعوتیں اُڑائیں لیکن اعتدال کا دامن نہ چھوڑیں: ماہرین کا مشورہ
ٹرمپ کا اسرائیلی منصوبے پر ویٹو
برطانوی روزنامے ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق دو امریکی حکام نے عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کو بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کو ویٹو کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ضروری اوراہم امر ہے کہ اپنے روئیے اورطرزعمل کو تسلیم کریں کیونکہ دوسروں کی رضامندی خوشگوار ہو سکتی ہے لیکن اسکا آپ کیساتھ کوئی تعلق نہیں
امریکی اہلکار کا بیان
ایک امریکی اہلکار کا کہنا تھا کہ ’کیا ایرانیوں نے ابھی تک کسی امریکی کو قتل کیا ہے؟ نہیں، جب تک وہ ایسا نہیں کرتے، ہم سیاسی قیادت کو نشانہ بنانے پر بات بھی نہیں کر رہے۔’
یہ بھی پڑھیں: سال 2024-25 میں چینی برآمد کرنے والی شوگز ملز کی فہرست منظر عام پر
نیتن یاہو کا انٹرویو
فاکس نیوز کے ایک انٹرویو کے دوران جب وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے ٹرمپ کے مبینہ ویٹو کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ’ایسی بہت سی جھوٹی رپورٹس سامنے آتی ہیں جن میں ایسی گفتگو کا ذکر ہوتا ہے جو کبھی ہوئی ہی نہیں، میں اس پر بات نہیں کروں گا۔’
یہ بھی پڑھیں: نور خان ایئر بیس چکلالہ کے قریب حملے کی کوشش کو ناکام بنا دیا گیا
ایران پر حملے کی اجازت کا تنازع
اس بارے میں متضاد بیانات سامنے آئے ہیں کہ آیا صدر ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایران پر حملہ شروع کرنے کی اجازت دی تھی یا نہیں، انہیں اس کارروائی کے بارے میں ہفتے کے اوائل میں آگاہ کر دیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فارم 47 کے ذریعے مسلط ٹولہ جمہوریت کا گلا گھونٹ رہا ہے: بیرسٹر سیف
امن معاہدے کی ضرورت
صدر ٹرمپ نے اتوار کے روز اسرائیل اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ضرورت پر زور دیا اور اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا: ’جلد ہی اسرائیل اور ایران کے درمیان امن ہوجائے گا! اس وقت بہت سی کالز اور ملاقاتیں جاری ہیں۔’
یہ بھی پڑھیں: سندھ کے تحفظات جائز ہیں، سکھر موٹروے کی تعمیر جلد شروع کریں گے، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ کو جوابی خط
ایرانی سپریم لیڈر پر اسرائیل کی حکمت عملی
قبل ازیں اسرائیل کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا کہ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای پر حملے کو بھی اسرائیل کی حکمتِ عملی سے خارج نہیں کیا گیا ہے۔
آیت اللہ خامنہ ای کا مقام
دی یروشلم پوسٹ کے مطابق ایک اسرائیلی عہدیدار نے ہفتہ کے روز امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آیت اللہ علی خامنہ ای اسرائیل کی ایران کے جوہری پروگرام کو تباہ کرنے کی کوششوں میں ’ناقابلِ ہدف‘ نہیں ہیں۔